عمران خان کی رہائی کا مطالبہ کرنے والے درجنوں کارکنان اور رہنما گرفتار
پولیس کی جانب سے کریک  ڈاؤن کے بعد کارکنان منتشر
 
    
        پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے اسلام آباد میں نیشنل پریس کلب کے باہر عمران خان کی رہائی کے لئے احتجاج کیا تو پولیس موقع پر پہنچ گئی۔
اسلام آبا نیشنل پریس کلب کے باہر پی ٹی آئی کے احتجاج پر پولیس کی جانب سے مظاہرین کو گرفتار کر لیا گیا، پولیس نے پی ٹی آئی اسلام آباد کے صدر عامر مغل سمیت 8 افراد کو حراست میں لے لیا۔
        
        
    
مزید کارکنان کی گرفتاریوں کے لیے پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ہے، پولیس کی جانب سے کریک ڈاؤن کے بعد کارکنان منتشر ہوگئے ہیں، جبکہ پولیس کے تین ایس پیز موقع پرموجود ہیں ۔
اسلام آباد
imran khan
                مقبول ترین
              
              
             
       
       
         Aaj English
 Aaj English BRecorder
 BRecorder
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔