پی ٹی آئی کو لاہور میں کنونشن کی اجازت نہیں مل سکی

پی ٹی آئی نے کنونشن کے لیے عدالت میں رٹ دائر کا فیصلہ کر لیا، ذرائع
اپ ڈیٹ 06 جون 2024 07:24pm

پاکستان تحریک انصاف کو اتوار لاہور میں کنونشن کی اجازت نہ مل سکی اور پولیس نے سیکیورٹی تھریٹ کا جواز بنا کر کنونشن کی اجازت دینے سے انکار کر دیا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کو لاہور میں ورکر کنونشن کی اجازت نہ ملی سکی۔ ذرائع نے بتایا کہ پولیس نے سیکیورٹی تھریٹ کا جواز بنا کرکنونشن کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے۔

ذرائع پی ٹی آئی کے مطابق کنونشن کے لیے عدالت میں رٹ دائر کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ تحریک انصاف نے اتوار کے روز موچی گیٹ لاہور میں کنونشن کا اعلان کر رکھا ہے۔

lahore

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)