ٹی 20 ورلڈ کپ کی تیاری کیلئے پاکستان ٹیم کا پہلا ٹریننگ سیشن بارش کی نذر ہوگیا

کھلاڑیوں نے صرف فزیکل اور فیلڈنگ سیشن میں حصہ لیا
شائع 03 جون 2024 09:09am

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کی تیاری کے لیے قومی شاہینوں نے ڈیلس میں کمر کس لی تاہم پہلا ٹریننگ سیشن بارش کی نذر ہوگیا۔

کھلاڑیوں نے صرف فزیکل اور فیلڈنگ سیشن میں حصہ لیا، تیز بارش کے باعث ٹریننگ سیشن ختم کر دیا گیا۔

پاکستان ٹیم کل مقامی وقت کے مطابق سہ پہر 4 سے 7 بجے تک ٹریننگ سیشن کرے گی۔

پاکستان ٹیم ورلڈ کپ میں اپنا پہلا میچ 6 جون کو ڈیلس میں میزبان امریکا کے خلاف کھیلے گی۔