پنجاب میں سب انسپکٹر کا ٹریفک وارڈن کو برہنہ کرکے تشدد

سی ٹی او لاہور کا ایس پی صدر شہزاد خان کو واقعہ کی انکوائری کا حکم
شائع 19 مئ 2024 12:26pm
علامتی تصویر
علامتی تصویر

لاہور میں تھانہ کاہنہ کے سب انسپکٹر نے ٹریفک وارڈن کو برہنہ کرکے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

اطلاعات کے مطابق لائسنس والی پستول واپس مانگنے پر ٹریفک وارڈن کو برہنہ کرکے تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

سب انسپکٹر عندلیب ویڈیو بنانے والے شہری سے بھی الجھتے رہے۔

واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سی ٹی او لاہور نے ایس پی صدر شہزاد خان کو انکوائری کا حکم دیا۔

یہ بھی پڑھیں :

لاہور میں موٹر سائیکلیں چرانے والے دو بچے گرفتار

عمارہ اطہر نے کہا کہ واقعہ میں ملوث اہلکاروں کےخلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

lahore

lahore police

Police Torture