پاکستان نے سینٹرل ایشین والی بال کا میدان مار لیا

پاکستان نے فائنل میں ترکمانستان کو تین ایک سیٹ سےشکست دیدی
شائع 17 مئ 2024 09:00pm

کھیلوں کے میدان سے ایک اور اچھی خبر سامنے آگئی ، پاکستان نے سینٹرل ایشین والی بال چیمپئین شپ کا ٹائٹل جیت لیا۔ فائنل میں ترکمانستان کو تین ایک سیٹ سےشکست دی۔

پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں کھیلی جانیوالی سات روزہ چیمپئین شپ کے فائنل میں پاکستان نے ترکمانستان کیخلاف جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوے چیمپئین شپ کا ٹائٹل تین ایک سیٹ سے اپنے نام کیا۔

گرین شرٹس نے فائنل پچیس اکیس، پچیس انیس،بیس پچیس، پچیس چودہ سے جیتا۔ سینٹرل ایشین چیمپئین شپ میں کرغزستان نے سری لنکا کو شکست دیکر تیسری پوزیشن حاصل کی۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے ۔ پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر عابد قادری، سیکرٹری خالد محمود، مختلف ممالک کے سفرا سمیت بڑی تعداد میں شائقین نے فائنل دیکھا۔

پاکستان

Volleyball

match officials