کراچی ٹمبر مرچنٹس نے ہڑتال اور احتجاج مؤخر کر دیا

گزشتہ روز کراچی ٹمبر مرچنٹس نے کاروبار بند کرکے ہڑتال کی کال دی تھی
شائع 17 مئ 2024 09:25am
فوٹو۔۔۔سوشل میڈیا
فوٹو۔۔۔سوشل میڈیا

کراچی ٹمبر مرچنٹس اور حکام کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے۔ جس کے بعد ہڑتال اور احتجاج مؤخر کر دیا گیا۔

چیئرمین آل پاکستان ٹمبر ٹریڈرز ایسوسی ایشن شرجیل گوپلانی کا کہنا ہے آج مارکیٹ کھلے گی، کاروبار معمول کے مطابق ہوگا۔

گزشتہ روز ٹمبر مرچنٹس ایسوسی ایشن نے پورٹ پر کنٹینرز کی کلئیرنس نہ ہونے کے خلا ف ہڑتال اور احتجاج کیا تھا۔