پاک افغان سرحدی گزرگاہ پر پیدل آمد و رفت 3 دن کیلئے بند

تین روزہ پابندی کے دوران پاک افغان سرحدی گزرگاہ دوطرفہ تجارت کے لیے البتہ کھلی رہے گی
شائع 17 مئ 2024 08:43am

حکومت نے پاک افغان سرحدی گزرگاہ آج سے 19 مئی تک بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ پابندی پیدل آمد و رفت کے حوالے سے ہے۔

ایف آئی اے کے حکام نے بتایا ہے کہ پاک افغان سرحدی گزرگاہ کو نئی عمارت میں دفتر کی منتقلی کے باعث بند کیا جارہا ہے۔

تین روزہ پابندی کے دوران پاک افغان سرحدی گزرگاہ دوطرفہ تجارت کے لیے البتہ کھلی رہے گی۔ تجارتی سرگرمیوں کی بندش کا فیصلہ نہیں کیا۔