ڈالر کی قدر میں کمی کا رجحان آج بھی برقرار

انٹربینک میں ڈالر کی قدر روپے کے مقابلے میں مزید کم
شائع 02 مئ 2024 12:18pm

انٹر بینک میں آج بھی ڈالر کی قدر میں کمی کا رجحان برقرار ہے۔

آج انٹربینک میں کاروبار کے دوران ڈالر مزید 11 پیسے سستا ہو گیا، جس کے بعد ڈالر کی قیمت 278 روپے 20 پیسے ہو گئی ہے۔

انٹر بینک میں منگل کو کاروباری دن کے اختتام پر ڈالر کا ریٹ 278 روپے 31 پیسے پر بند ہوا تھا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ ( آئی ایم ایف) نے پاکستان کو ایک ارب 10 کروڑ ڈالر دیے تھے جس کے بعد ڈالر کی قدر میں کمی دیکھی جارہی ہے۔

dollar vs rupee

dollar rates

dollar prices

US Dollars

US DOLLAR RATE