سرحد پر کوآرڈینیشن بڑھانے کی ضرورت ہے تاکہ دہشت گرد امن کو سبوتاژ نہ کر سکیں، آرمی چیف کی ایرانی صدر سے ملاقات

ملاقات میں علاقائی امن، استحکام اور سرحدی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال
شائع 22 اپريل 2024 11:56pm

آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی ایرانی صدر ابراہیم رئیسی سے ملاقات ہوئی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی گئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر نے اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ابراہیم رئیسی سے ملاقات کی، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں علاقائی امن، استحکام اور سرحدی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں دونوں اطراف نے علاقائی استحکام اور خوشحالی کے لیے دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے کی ضرورت پر اتفاق کیا۔