پنکج ترپاٹھی کی بہن اور بہنوئی کے کار حادثے کی سی سی فوٹیج سامنے آگئی

کار پہلے سڑک پر کھڑی خاتون سے ٹکڑا کرپھر ڈیوائیڈر میں گھس گئی
شائع 22 اپريل 2024 01:00pm
فوٹو بذریعہ پی ٹی آئی
فوٹو بذریعہ پی ٹی آئی

بالی ووڈ ادا کار پنکج تر پاٹھی کے بہن اور بہنوئی کے کار حادثے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق ان کی کار کو ہفتہ کی شام تقریبا ساڑھے چار بجے جی ٹی روڈ کے قریب حادثہ پیش آیا ،جس میں اداکار پنکج تر پاٹھی کے بہنوئی راکیش تیواری جانبر نہ ہوسکے، جبکہ بہن سبیتا تیواری شدید زخمی ہو گئیں۔

اطلاعات کے مطابق یہ جوڑا بہار میں اپنے گاوں سے مغربی بنگال جا رہا تھا ، جہاں گاڑی کو یہ حادثہ پیش آیا۔

حادثے کی سی سی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پہلے کار سڑک پار کرنے کےلیے کھڑی ایک خاتون سے ٹکرا تی ہے اور پھر روڈ ڈیوائیڈر میں گھس جاتی ہے۔جس سے کار کو حادثہ پیش آتا ہے۔

کار کے نقصان سے حادثے کی شدت کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔

اداکار پنکھ ترپاٹھی کے والد کا گزشتہ سال انتقال ہو گیاتھا اور اب بہنوئی کی موت نے اہل خانہ کو گہرے دکھ اور صدمے سے دو چار کر دیا ہے۔

حادثے میں زخمی ہونے والی سبیتا تیواری کے سر میں شدید چوٹ آئی ہے۔ ان کی حالت بدستور تشیشناک ہے اور وہ اس وقت ہسپتال کے آئی سی یو میں ہیں۔

Bollywood actor

lifestyle