افغانستان سے پاکستان اسلحہ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

فرنٹیئر کور نارتھ اور کسٹمز نے مشترکہ کارروائی میں دو مال بردار گاڑیوں سے اسلحہ پکڑا
شائع 22 اپريل 2024 09:28am
فوٹو۔۔۔۔فائل
فوٹو۔۔۔۔فائل

طور خم بارڈر پر فرنٹیئر کور نارتھ اور کسٹمز نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے افغانستان سے پاکستان اسلحہ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔

طور خم بارڈر پر تلاشی کے دوران دو مال بردار گاڑیوں سے غیر قانونی اسلحہ پکڑا گیا۔

پکڑے گئے اسلحہ میں تین ایم 16 رائفلز، دو بریٹا پسٹل، اے کے 47 کے 4000 راؤنڈز، اے کے 47 کے 8 بولٹس برآمد ہوئے۔

اس کے علاوہ 5 پسٹل میگزین، 9 ایم ایم پسٹل کے 8000 راؤنڈز، 40 سپرنگ اور ایک پسٹل برآمد ہوئی۔

ڈرائیورز اور پکڑا گیا، اسلحہ قانونی کارروائی کے لئے کسٹمز کے حوالے کردیا گیا۔

afghanistan

afghan taliban

Torkham Border