پاکستان میں سونے کی قیمت بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

عالمی مارکیٹ میں سونا11 ڈالر کے اضافے سے 2411 ڈالر فی اونس ہوگیا
شائع 20 اپريل 2024 02:49pm
فوٹو۔۔۔فائل
فوٹو۔۔۔فائل

عالمی اور مقامی صرافہ بازاروں میں سونے کی قیمت ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی۔

ملک میں فی تولہ سونا 1500 روپے مہنگا ہوکر 2 لاکھ 52 ہزار 200 روپے کا ہوگیا۔

دس گرام سونے کی قیمت 1286 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 16 ہزار 221 روپے ہوگئی۔

عالمی مارکیٹ میں سونا11 ڈالر کے اضافے سے 2411 ڈالر فی اونس ہوگیا۔

چاندی کی فی تولہ قیمت 2780 روپے پر برقرار ہے۔