راولپنڈی سے ایف بی آر کا اسسٹنٹ ڈائریکٹر لاپتہ

پولیس نے مقدمہ درج کر لیا
شائع 16 اپريل 2024 11:59am
فوٹو۔۔ فائل
فوٹو۔۔ فائل

راولپنڈی کے تھانہ آر اے بازار کے علاقے سے ایف بی آر کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر رحمت اللہ خان لاپتہ ہوگئے، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔

مقدمہ رحمت اللہ خان کے سالے محمد شفیق کی مدعیت میں درج کیا گیا۔

ایف آئی آر کے مطابق رحمت اللہ خان 12 اپریل کو دوستوں سے عید ملنے گھر سے نکلے لیکن تاحال واپس نہ پہنچے۔

مدعی نے کہا کہ موبائل فون پر رابطہ کرنے پر کالز ریسیو نہ ہوئیں، بعد میں موبائل بند ہو گیا، خدشہ ہے کہ رحمت اللہ خان کے ساتھ کوئی حادثہ پیش آگیا یا انھیں اغواء کرلیا گیا۔

rawalpindi

FBR

rawalpindi police