حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا

فی لیٹرپیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 53 پیسے اضافہ
اپ ڈیٹ 16 اپريل 2024 09:56am

وفاقی حکومت نے اگلے 15 دنوں کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا۔

فی لیٹرپیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 53 پیسے اضافہ کیا گیا ہے۔ 15 دنوں کے لئے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 293 روپے 94 پیسے ہوگی۔

ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 14 پیسے اضافہ ہوا ہے۔ جس کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 290 روپے 38 پیسے ہوگئی ہے۔

نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔