ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی مہلت میں توسیع کردی گئی

ایف بی آر کے تمام فیلڈ فارمیشنز کو خط لکھ کر ہدایات بھی جاری کردی گئیں
شائع 15 اپريل 2024 05:39pm

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی مہلت میں چار‎‏ دن کی توسیع کردی۔

ایف بی آر کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی مہلت میں چار‎‏ دن کی توسیع کردی گئی ہے۔

ایف بی آر کے مطابق سیلز ٹیکس اور فیڈرل ایکسائز ریٹرن جمع کرانے کی مدت بڑھا دی گئی ہے اور آخری تاریخ 18 کی بجائے 22 اپریل کر دی گئی ہے۔

چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو نے اس حوالے سے ایف بی آر کے تمام فیلڈ فارمیشنز کو خط لکھ کر ہدایات بھی جاری کردی ہیں۔

FBR

last date

FBR Tax Returns