درزی کی دکان سے 12 سوٹ چوری کرنے والا اعتکاف میں بیٹھا چور گرفتار

ملزم نے اعتکاف میں بیٹھنے سے قبل ساتھی کے ساتھ مل کر چوری کی تھی، پولیس
اپ ڈیٹ 02 اپريل 2024 06:37pm

لیہ میں چوری کی دلچسپ واردات سامنے آئی ہے، جس میں چور نے سونا یا نقدی نہیں بلکہ درزی کی دکان میں چوری کی۔

ملزم نے درزی کی دکان سے 12 سوٹ چوری کئے اور چوری کرنے کے بعد اعتکاف میں بیٹھ گیا۔

درزی کی شکایت پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اعتکاف میں بیٹھے چور کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق ملزم نے درزی کی دکان سے 12 سوٹ چوری کیے تھے جو برآمد کرلیے گئے، ملزم نے اعتکاف میں بیٹھنے سے قبل ساتھی کے ساتھ مل کر چوری کی تھی۔

FIR

Robbery

lahore police