کے پی کے اسمبلی میں حلف نہ لینے والی خواتین کی درخواست سماعت کے لیے مقرر

الیکشن کمیشن کل کے پی کے اسمبلی کی خواتین نشستوں کی امیدواروں کی درخواست پرسماعت کرے گا
شائع 25 مارچ 2024 08:32pm

کے پی کے اسمبلی میں خواتین کی مخصوص نشستوں پر امیدواروں کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کر دی گئی۔ الیکشن کمیشن کل کے پی کے اسمبلی کی خواتین نشستوں کی امیدواروں کی درخواست پرسماعت کرے گا۔

مخصوص نشستوں پر امیدواروں میں جمیلہ پراچہ، افشاں حسین، شازیہ جدون و دیگر نو منتخب ارکان صوبائی اسمبلی نے درخواست دائرکی تھی۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ الیکشن کمیشن ارکان کی حلف برداری کے احکامات جاری کرے، اور آئندہ سینیٹ انتخابات خیبرپختو نخوا کی حد تک ملتوی کیے جائیں۔

KPK

senate

Senate election