سوئی ناردرن نے ایک ہی سال میں تیسری بار گیس کی قیمت میں بڑا اضافہ مانگ لیا

اوگرا گیس کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق درخواست پر 25 مارچ کو سماعت کرے گا
شائع 24 مارچ 2024 02:39pm

پنجاب میں سوئی ناردرن گیس کمپنی (ایس این جی سی ایل) نے ایک ہی سال میں تیسری بار گیس کی قیمت میں بڑا اضافہ مانگ لیا۔

ذرائع کے مطابق سوئی ناردرن گیس کمپنی نے اپنے شاہانہ اخراجات اور لائن لاسز کم کرنے میں ناکامی پر ایک بار پھر گیس ٹیرف میں بڑا اصافہ مانگ لیا۔

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) 25 مارچ کو گیس کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق درخواست پر سماعت لاہور میں کرے گا۔

اوگرا کے مطابق سوئی ناردرن کمپنی نے 4489 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو قیمت میں اضافے کی استدعا کی ہے۔

ذرائع کے مطابق گیس قیمت بڑھنے سے بلوں میں اوسطاً 155 فی صد تک اضافہ ہوگا، اس سے پہلے ایک سال میں 600 فی صد تک اضافہ ہو چکا ہے لیکن اس کے باوجود کمپنی اپنا خسارہ کم نہیں کر پائی۔

سوئی ناردرن کی درخواست پر کل سماعت کے دوران گھریلو صنعتی سیکٹر گیس نہ بڑھانے پر دلائل دیں گے، ماضی میں کبھی بھی اسٹیک ہولڈرز کی سنی نہیں گئی بلکہ بلکہ ہمیشہ کمپنی کے کہنے پر قیمت بڑھا دی گئی۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کے مظالبے پر یکم جولائی سے ہر صورت گیس قیمت بڑھانے کا فیصلہ ہو چکا ہے، کل کی سماعت محض ایک رسمی کارروائی ہو گی۔

مزید پڑھیں

سوئی ناردرن کا سحر و افطار میں بلا تعطل گیس فراہمی کا فیصلہ

آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری، گیس مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری

OGRA

lahore

punjab

gas price

sui northern gas

sngcl

Sui Sothern Gas Limited