فتح کے بعدفلسطین سے اظہار یکجہتی، اسلام یونائیٹڈ نے دل بھی جیت لیے
پاکستان سُپرلیگ 9 کا فائنل اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو دو وکٹوں سے شکست دیکر اپنے نام کرلیا، یونائیٹڈ نے 160 رنز کا ہدف کھیل کی آخری گیند پر حاصل کیا۔
کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے اس میچ میں یونائیٹڈ کے کھلاڑیوں فلسطین کے عوام سے بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا۔
میچ جیتنے کے بعد فاتح ٹیم نے اسرائیلی مظالم کے خلاف غزہ کے مظلوم شہریوں سےاظہار یکجہتی کرتے ہوئے فلسطین کے جھنڈے پشت پر لہرائے اور گراؤنڈ کاچکرلگایا۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم کی جانب سے فتح کا جشن اس طور سے منانے پر اسٹیڈیم میں موجود شائقین نے بھی پورے جوش وخروش کے ساتھ فلسطین کے حق میں نعرے لگائے۔
Islamabad United Celebrates Victory With Palestine Flags”🇵🇸🏆❤️Best Ever Winning Celebration👏🥰Islamabad United Not Only Win Psl9 They Are Winning Billions Of Hearts With This Gesture🙌🇵🇰💝#mytrend766 #hamxayfam #hamxayfam #hamxay766 #viralvideo
کھلاڑیوں کے اس اقدام کو سوشل میڈیا پر بھی خوب سراہا گیا کیونکہ پی ایس ایل کے دوران اسٹیڈیم میں فلسطینی پرچم لانا ممنوع تھے۔
واضح رہے کہ اس سنسنی خیز مقابلے میں ٹرافی اپنے نام کرنے والی اسلام آباد یونائیٹڈ نے یہ ٹائٹل تیسری بار جیتا ہے۔
پی ایس ایل میں ملتان سلطانز کا یہ چوتھا فائنل تھا، وہ 2021کی فاتح ہے جب کہ آخری دو فائنلز میں اسے لاہور قلندرز کےہاتھوں شکست ہوئی تھی۔
اسلام آباد یونائیٹڈ نے پی ایس ایل کے 3 فائنلز کھیلے اور تینوں ہی بار مرتبہ ٹائٹل اپنے نام کیا۔
Aaj English



















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔