یورپی یونین کا نئی حکومت کے ساتھ تعاون جاری رکھنے کا فیصلہ

پاکستان میں یورپی یونین سفیر کی وفاقی وزیر خزانہ سے ملاقات
شائع 16 مارچ 2024 10:05am

پاکستان میں یورپی یونین کی سفیر ڈاکٹر رینا کیونکا نے وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات کی ہے۔ ڈاکٹر رینا نے نئی حکومت کے ساتھ تعاون جاری رکھنے کی امید ظاہر کی اور حکومت کے اقتصادی ایجنڈے کا اعتراف کیا۔

جمعہ کو ہونے والی ملاقات میں یورپی سفیر کو حکومت کی اصلاحاتی ترجیحات سے آگاہ کیا گیا۔

وزیرخزانہ نے پاکستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں یورپی یونین کی امداد پر شکریہ ادا کیا۔

محمد اورنگزیب نے یورپی یونین اور پاکستان کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور ترقیاتی تعاون کو سراہا.

وزارت خزانہ کے اعلامیہ کے مطابق یورپی یونین سفیر ڈاکٹر رینا کیونکا نے وفاقی وزیر خزانہ اور محصولات کو مبارک دی۔

ملاقات میں باہمی تعاون کے شعبوں بشمول ڈیجیٹلائزیشن، لائیو اسٹاک پر بات چیت کی گئی۔

ڈاکٹر رینا نے نئی حکومت کے ساتھ تعاون جاری رکھنے کی امید ظاہر کی اور حکومت کے اقتصادی ایجنڈے کا اعتراف کیا۔

European Union

economic crisis

یورپ