عامر خان اپنی 30 سال پرانی فلم کا سیکوئل بنانے کو تیار

مسٹر پرفیکشنسٹ نے اسکرپٹ پر کام بھی شروع کر دیا
اپ ڈیٹ 16 مارچ 2024 09:02am

بالی وڈ کے دو خان ایک بار پھر ایک ساتھ نظر آنے کو تیار ہیں مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان ، دبنگ خان سلمان خان کے ساتھ اپنی مشہور زمانہ فلم ’انداز اپنا اپنا‘ کا سیکوئل بنانے والے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق عامر خان نے گزشتہ روز یعنی 14 مارچ کو اپنی سالگرہ کے موقع پر مداحوں سے لائیو سیشن کے دوران بات کرتے ہوئے اعلان کیا کہ ہدایت کار راج کمار ہیرانی فلم ’انداز اپنا اپنا‘ کے سیکوئل کے پر کام کر رہے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ مداح ابھی اپنے جذبات پر تھورا قابو رکھیں کیونکہ اسکرپٹ پر بھی کام بھی زرو و شور سے جاری ہے۔

واضح رہے کہ راجکمار سنتوشی کی فلم ’انداز اپنا اپنا‘ 30 سال قبل ریلیز ہوئی تھی فلم میں عامر خان، سلمان خان، کرشمہ کپور، روینہ ٹنڈن، پریش راول، جوئی چاولہ سمیت دیگر نے اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔

Bollywood actress

Salman Khan

Bollywood

Bollywood actor

Aamir Khan

Bollywood stars

BOLLYWOOD NEWS

BOLLYWOOD STAR