پاکستان فٹبال فیڈریشن نارملائزیشن کمیٹی کی مدت میں ایک بار پھر توسیع

فٹبال فیڈریشن نارملائزیشن کمیٹی کی موجودہ مدت 15 مارچ کو ختم ہو رہی تھی
شائع 15 مارچ 2024 03:10pm

فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا نے پاکستان فٹبال فیڈریشن نارملاٸزیشن کمیٹی کی مدت میں ایک بار پھر 9 ماہ کی توسیع کردی جبکہ نارملاٸزیشن کمیٹی دسمبر 2024 تک فٹبال فیڈریشن کے الیکشن منعقد کروائے گی۔

پاکستان فٹبال فیڈریشن کی نارملاٸزیشن کے چیٸرمین ہارون ملک کی سربراہی میں کام کرنے والی کمیٹی کی مدت 15مارچ کوختم ہو رہی تھی۔

فیفا کونسل کے 74ویں اجلاس میں نارملاٸزیشن کمیٹی کی مدت میں 15 دسمبر 2024 تک بڑھانے کی منظوری دے دی تاکہ مقررہ مدت میں پاکستان فٹبال فیڈریشن کے انتخابی عمل کو مکمل کیا جا سکے۔

فیفا کی جانب سے یہ فیصلہ سخت انتباہ کے بعد سامنے آیا ہے جب پاکستان میں حکومت کے ساتھ ساتھ فٹ بال کے اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ بھی نارملاٸزیشن کمیٹی کے تعلقات اختلاف کا شکار ہے۔

اسلام آباد

FIFA

Pakistan Football Federation

World Football Organization