دادا کو قتل کرنے والا پوتا بیرون ملک فرار ہوتے ہوئے گرفتار

پنجاب پولیس کے اسپیشل آپریشن سیل کی ایک سال کی محنت رنگ لے آئی
شائع 10 مارچ 2024 05:07pm

جائیداد کیلئے دادا کو قتل کرکے بیرون ملک فرار ہونے کی کوشش کرنے والا ملزم پوتا گرفتار کر لیا گیا۔ ملزم عبدالواسع نے تھانہ احمد نگر گوجرانوالہ کی حدود میں گزشتہ برس جائیداد کے تنازعے پر دادا کو قتل کیا تھا۔

پنجاب پولیس کے اسپیشل آپریشن سیل نے ملزم کی گرفتاری کیلئے مسلسل فالو اپ جاری رکھا، کوائف پی این آئی ایل لسٹ میں درج کروائے، اور بالآخر ملزم کو بیرون ملک فرار ہونے کی کوشش میں لاہور ائیر پورٹ سے گرفتار کرلیا گیا۔

مزید قانونی کاروائی کیلئے ملزم کو گوجرانوالہ پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

lahore

Murder for Property

Grandson Kill Grand father