پی ٹی آئی کا عام انتخابات میں دھاندلی کیخلاف اتوار کو احتجاج کا اعلان

پی ٹی آئی انتخابی دھاندلی اور مخصوص نشستوں پر اپنے حق سے کسی صورت دستبردار نہیں ہو گی، ترجمان
شائع 07 مارچ 2024 01:50pm

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے عام انتخابات میں ہونے والی دھاندلی کے خلاف اتوار کو احتجاج کا اعلان کردیا۔

قوم کے مینڈیٹ پر ڈاکا ڈالنے اور مخصوص نشستیں چھیننے کے خلاف پاکستان تحریک انصاف نے 10 مارچ بروز اتوار ملک بھر میں پرامن احتجاج کی کال دے دی۔

ترجمان پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی انتخابی دھاندلی اور مخصوص نشستوں پر اپنے حق سے کسی صورت دستبردار نہیں ہو گی، یہ قوم زیادتی ہرگز تسلیم نہیں کرے گی۔

lahore

PTI protest

Election 2024

election 2024 results

Election Rigging