وزیر اعظم کے حکم پر 65 ارب روپے کے واجب الادا ریفنڈز جاری

وزیراعظم نے ریفنڈز جاری کرنے کی ہدایات دی تھیں، ایف بی آر
شائع 04 مارچ 2024 09:19pm
فوٹو۔۔ فائل
فوٹو۔۔ فائل

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر ) کے مطابق برآمد کنندگان کو 65 ارب روپے کے تمام واجب الادا ریفنڈز جاری کردیے گئے۔

ایف بی آر کے مطابق وزیراعظم نے ریفنڈز جاری کرنے کی ہدایات دی تھیں۔

ریفنڈز جاری کرنے سے برآمدات میں زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگا۔

برآمدی شعبوں کی طرف سے وزیر اعظم کے اس اقدام کا خیر مقدم کیا گیا ہے۔

ایف بی آر کا کہنا ہے کہ برآمد کنندگان کو ریفنڈز جاری کرنے سے معاشی خوشحالی آئے گی۔

economic crisis

FBR

tax collection