توشہ خانہ، سائفر کیس: بانی پی ٹی آئی کی اپیلوں پر خصوصی بینچ تشکیل

شاہ محمود قریشی، بشریٰ بی بی کی اپیلیں بھی سماعت کے لیے مقرر کر دی گئیں
شائع 24 فروری 2024 12:19pm

سائفر اور توشہ خانہ کیسز میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی اپیلوں پر خصوصی بینچ تشکیل دے دیا ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار ہائیکورٹ نے پیر کو دونوں کیسز سے متعلق اپیلیں سماعت کے لیے مقرر کر دی ہیں۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کیس کی سماعت کریں گے۔

جبکہ سائفر کیس میں پی ٹی آئی کے رہنما شاہ محمود قریشی کی اپیلیں بھی پیر کو سماعت کے لیے مقرر کر دی گئی ہیں۔

دوسری جانب بشریٰ بی بی کی توشہ خانہ کی اپیل بھی سماعت کے لیے مقرر کر دی گئی ہے۔ بانی پی ٹی آئی، شاہ محمود قریشی اوربشریٰ بی بی کی اپیلوں پرخصوصی بنچ سماعت کرے گا۔

سزامعطل کرکے ضمانت پررہائی کی درخواستیں بھی ساتھ ہی سنی جائیں گی۔