ایم کیو ایم نے کارکنان پر اسلحے کے استعمال سے متعلق پابندی عائد کردی

ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کی جانب سے سرکلر جاری کردیا گیا
شائع 14 فروری 2024 01:04pm

متحدہ قومی موومٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے اپنے کارکنان کو اسلحے کے استعمال سے خبردار کردیا۔

ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم نے کارکنان پر اسلحے کے استعمال سے متعلق پابندی عائد کردی۔

ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کی جانب سے سرکلر جاری کردیا گیا، جس کے مطابق ایم کیو ایم ایک پر امن جماعت ہے، اسلحے کے استعمال یا نمائش پر پابندی ہے۔

جاری کردہ سرکلر کے مطابق اسلحے کی نمائش یا ہوائی فائرنگ میں کوئی کارکن ملوث پایا تو اس کی پارٹی سے بنیادی رکنیت خارج کر دی جائے گی۔

karachi

MQM

Weapons

MQM Pakistan

mqm workers