سوئس ٹرین میں 15 مسافروں کو مغوی بنانے کا ڈراما ختم، حملہ آور ہلاک

ملزم کہلاڑی لے کر آگے بڑھا تو پولیس افسر نے اسے گولی ماردی، کوئی مسافر زخمی نہیں ہوا
شائع 09 فروری 2024 11:37am

سوئٹزر لینڈ میں پولیس نے کلہاڑی بردار حملہ آور کو ہلاک کرکے 15 مغویوں کو چھڑالیا ہے۔

ورڈان سے سینٹ کرائکس جان والے مسافروں کو ٹرین میں یرغمال بنانے والے شخص نے کوئی مطالبہ نہیں کیا تھا۔

یہ واقعہ مغربی سوٹئزر لینڈ میں ایسرٹ ساؤز چیپونٹ میں رونما ہوا۔

واڈ کینٹن پولیس کے ترجمان ژاں کرسٹوف ساٹرل نے بتایا کہ 15 مسافروں کو یرغمال بنانے والے شخص کے پاس کلہاڑی کے علاوہ خنجر بھی تھا۔ وہ فارسی اور انگریزی بول رہا تھا۔

ایک پولیس افسر نے اغوا کار کو اس وقت گولی ماری جب وہ کلہاڑی لہراتا ہوا اُس کی طرف بڑھا۔ پولیس کی کارروائی میں کوئی بھی مغوی زخمی نہیں ہوا۔