پاکستان میں الیکشن کے دوران آزادی اظہار پر پابندیاں پریشان کن ہیں، امریکا
امریکا کی دلچسپی جمہوری عمل میں ہے، ترجمان امریکی محکمہ خارجہ
امریکا نے پاکستان میں عام انتخابات کے حوالے سے کہا ہے کہ الیکشن کے دوران آزادی اظہار پر پابندیاں پریشان کن ہیں۔
امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان ویدانت پٹیل نے پریس بریفنگ میں کہا کہ ووٹنگ کے دوران پرتشدد واقعات کی مذمت کرتے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ تشدد نے پورے پاکستان میں سیاسی جماعتوں کو متاثر کیا ہے۔
ویدانت پٹیل نے کہا کہ پاکستان کی قیادت کا فیصلہ عوام کو کرنا ہے۔
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ امریکا کی دلچسپی جمہوری عمل میں ہے، الیکشن کے دوران آزادی اظہار پر پابندیاں پریشان کن ہیں۔
مقبول ترین















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔