چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کی سعودی وزیر دفاع سے ملاقات

عسکری اور دفاعی شعبوں میں تعاون کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا
شائع 06 فروری 2024 11:44am

چیرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان سے ملاقات کی ہے۔

ملاقات میں پاک سعودی اسٹرٹیجک تعلقات کا جائزہ لیا گیا، عسکری اور دفاعی شعبوں میں تعاون کے امورپر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ دونوں کے درمیان باہمی امور پر بھی گفتگو کی گئی۔

دونوں رہنماوں نے پاکستان اورسعودی عرب کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم اور مضبوط بنانے پراتفاق کیا۔

rawalpindi

Saudia Arabia

CJCSC

ISPR

chairman joint chief of staff committee

prince khalid bin salman

sahir shamsad

saudi defence minister