ممنوعہ بور کے اسلحہ لائسنس کے اجراء پر مکمل پابندی عائد

وزارت داخلہ نے پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا
شائع 01 فروری 2024 09:12pm

وفاقی وزارت داخلہ نے نئے ممنوعہ بور کے اسلحہ لائسنس کے اجراء پر مکمل پابندی عائد کردی۔

وزارت داخلہ نے ممنوعہ بور کے اسلحہ لائسنس کے اجراء پر پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق اسلحہ لائسنس کے اجراء پر پابندی فوری اور تاحکم ثانی لگی رہے گی۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ اسلحہ لائسنس کے اجراء پر پابندی پبلک انٹرسٹ کو مد نظر رکھتے ہوئے لگائی گئی ہے۔