روپے کے مقابلے امریکی کرنسی کی قدر میں گراوٹ کا سلسلہ بدستور جاری

انٹر بیبنک میں آج پھر ڈالر سستا
شائع 24 جنوری 2024 10:02am

ملک میں روپے کے مقابلے امریکی کرنسی کی قدر میں گراوٹ کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

انٹربینک میں آج ایک بار پھر ڈالر کی قیمت میں 29 پیسے کمی ہوئی ہے، جس کے بعد ڈالر 279.50 روپے پر آگیا ہے۔

گزشتہ روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں 6 پیسے کی کمی دیکھی گئی تھی جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر 279 روپے 79 پیسے پر بند ہوا تھا۔

dollar vs rupee

dollar rates

dollar prices

US Dollars

US DOLLAR RATE