پشاور : تھانہ ریگی کی حدود میں دہشت گردوں کا حملہ تھرمل ویپن سے ناکام بنا دیا گیا
بروقت کارروائی کرکے 8 سے زائد دہشت گردوں کو بھاگنے پر مجبور کردیا، پولیس
 
    
        پشاور میں تھانہ ریگی کی حدود میں دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنادیا گیا، پولیس کا کہنا ہے کہ بروقت کارروائی کرکے 8 سے زائد دہشت گردوں کو بھاگنے پر مجبور کردیا۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق آٹھ سے زائد دہشت گردوں نے حملہ کرنے کی کوشش کی، جس پر پولیس نے تھرمل ویپن کی مدد سے دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنایا۔
جمعہ خان خوڑ کے قریب شدت پسند حملے کیلئے پوزیشن ڈھونڈ رہے تھے کہ پولیس نے بروقت کارروائی کرکے 8 سے زائد دہشت گردوں کو بھاگنے پر مجبور کردیا۔
دہشت گردوں کے فرار کے بعد پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا۔
خیبر پختونخوا
terrorist attacks
peshawar police
KP Law and Order Situation
                مقبول ترین
              
              
             
       
       
         Aaj English
 Aaj English BRecorder
 BRecorder
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔