لاہور سیف سٹی اتھارٹی کی نشاندہی پر دو ڈکیت گرفتار
پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا
 
    
        لاہور سیف سٹی اتھارٹی نے ایمرجنسی ون فائیو پر کال موصول ہونے کے بعد دو ڈکیتوں کو پکڑوا دیا۔
ترجمان سیف سیٹیز کے مطابق ایمرجنسی نمبر ون فائیو پر ملتان روڈ ڈھولنوال سے شہری کی چھینا جھپٹی سے متعلق کال موصول ہوئی جس پر سیف سٹی ٹیم نے تھانہ نواں کوٹ اور تھانہ ملت پارک پولیس کو فوری روانہ کیا۔
حکام کا کہنا ہے کہ سیف سٹی کی نشاندہی پر پولیس نے 2 رکنی سنیچر گینگ کو گرفتار کر لیا جن کی شناخت رحمٰن اور زمان کے نام سے ہوئی، پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔
lahore
Punjab police
Dacoits
safe city authority
                مقبول ترین
              
              
             
       
       
         Aaj English
 Aaj English BRecorder
 BRecorder















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔