خدیجہ شاہ کوئٹہ پولیس کے ہاتھوں لاہور سے گرفتار

اے ٹی سی کا ملزمہ کو دو روز میں متعلقہ عدالت میں پیش کرنے کا حکم
اپ ڈیٹ 11 دسمبر 2023 12:48pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

پی ٹی آئی کارکان خدیجہ شاہ کو کوئٹہ پولیس نے لاہور سے گرفتار کرلیا۔

کوئٹہ پولیس نے خدیجہ شاہ کو گرفتار کر لیا۔کوئٹہ پولیس نے خدیجہ شاہ کے راہداری ریمانڈ کے لیے لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں درخواست دائر کر دی۔

درخواست میں کہا گیا کہ ملزمہ کا کوئٹہ کی انسداد دہشت گردی عدالت سے وارنٹ لیا، خدیجہ شاہ سے تفتیش کرنی ہے، لہٰذا عدالت تین روزہ راہداری ریمانڈ منظور کرے۔

اے ٹی سی لاہور نے خدیجہ شاہ کا دو دن کا راہداری ریمانڈ منظور کرتے ہوئے ملزمہ کو دو روز میں متعلقہ عدالت میں پیش کرنے کی ہدایت کردی۔

یہ بھی پڑھیں:

خدیجہ شاہ کے بینک اکاؤنٹ میں کروڑوں روپوں کی مشکوک ٹرانزکشنزسامنے آگئیں

خدیجہ شاہ کی نظر بندی کیخلاف درخواست پر فیصلے کی رپورٹ پنجاب حکومت کو ارسال

pti

ATC

lahore

quetta police

atc lahore

khadija shah