سپریم کورٹ کی چھت کی سیڑھیوں سے گر کر پولیس اہلکار جاں بحق

کانسٹیبل ریاض چھت کی سیڑھیوں سے گرا اور موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا، پولیس
شائع 03 دسمبر 2023 05:27pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

اسلام آباد پولیس کا اہلکار سپریم کورٹ کی چھت کی سڑھیوں سے گر کر جان کی بازی ہار گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق جس وقت افسوسناک واقعہ پیش آیا، کانسٹیبل ریاض سپریم کورٹ میں ڈیوٹی پر تھا۔

اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ کانسٹیبل ریاض چھت کی سیڑھیوں سے گرا اور موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔

واقعہ کے بعد پولیس اہلکار اور ریسکیو ورکرز موقع پر پہنچے اور لاش کو اسپتال منتقل کیا۔

اسلام آباد

islamabad police

SUPREME COURT OF PAKISTAN (SCP)