مہنگائی سے تنگ عوام کیلئے ایل پی جی کی قیمتوں میں مزید اضافہ
گھریلو سلنڈر کی قیمت 3 ہزار 7 روپے مقرر ، اوگرا
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی ( اوگرا ) نے ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ کردیا۔
ایل پی جی کی قیمتوں میں 1.5 فیصد کا اضافہ کیا گیا۔ نئی قیمتوں کا اطلاق یکم دسمبر سے ہوگا۔
اوگرا کے مطابق ایل پی جی کی قیمت میں 3.82 روپے فی کلو اضافہ کیا گیا۔
گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 45 روپے 18 پیسے کا اضافہ کیا گیا۔ گھریلو سلنڈر کی قیمت 3 ہزار 7 روپے مقرر کردی گئی۔
OGRA
LPG
Pakistan Inflation
LPG Prices
مقبول ترین
Aaj English


















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔