کراچی میں جلنے والے شاپنگ مال کے باہر احتجاجی بینرز لگ گئے

متاثرہ تاجروں نے مال کی بندش کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ کردیا
اپ ڈیٹ 29 نومبر 2023 05:50pm
ہمیں کاروبار کرنے کی اجازت دی جائے، دوکانداروں کا مطالبہ — اسکرین گریب
ہمیں کاروبار کرنے کی اجازت دی جائے، دوکانداروں کا مطالبہ — اسکرین گریب

کراچی کے شاپنگ مال میں لگنے والی آگ کے بعد متاثرہ دوکانداروں کا 5 ویں روز بھی احتجاج جاری ہے۔

احتجاج کرنے والے دوکانداروں کا مطالبہ ہے کہ مال کی بندش کا فیصلہ فوری واپس لے کرکاروبار کرنے کی اجازت دی جائے۔

دوکانداروں کی جانب سے نجی مال کے باہر مختلف بینرز آویزاں کیے ہیں، جن میں تحقیقات جلد مکمل کرکے واپس مال کھولنے کی اپیل کی گئی ہے۔

پولیس حکام کے مطابق تحقیقاتی کمیٹی میں ایک انجنئیر کو بھی شامل کرلیا گیا ہے، متعلقہ اداروں کو سوالات بھیجے ہیں جواب آنے پرکلئیر ہوگی۔

پولیس نے کہا کہ متعلقہ اداروں کے جوابات پر حتمی رپورٹ تیار ہوگی، جو بھی ذمےدار ہوگا قانونی کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

واضح رہے کہ راشد منہاس روڈ پر واقع آر جے مال میں آگ لگنے کے نتیجے میں 11 افراد جاں بحق ہوگئے تھے، آگ عمارت کی چوتھی، پانچویں اور چھٹی منزل پر صبح ساڑھے 6 بجے لگی تھی۔

karachi

Shopping Mall Fire