گیس کی قلت اور قیمتوں میں اضافہ، کراچی کے تاجروں کا صنعتیں بند کرنے کا اعلان
گیس نہیں ملی تو ملک بھر میں احتجاج کریں گے اور برآمدات روک دیں گے، صنعتکار
کراچی کے تاجروں نے گیس کی قلت اور قیمتوں میں اضافے کے خلاف دسمبر کے پہلے ہفتے سے صنعتیں بند کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز میں کراچی کے تمام صنعتی زونز کے نمائندوں نے مشترکہ پریس کانفرنس کی، صنعتکاروں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ صنعتیں چلتی رہیں، انڈسٹری چلے گی تو مزدور کا چولہا بھی جلے گا، لیکن صورتحال ناقابل برداشت ہوچکی ہے۔
صنعتکاروں کا کہنا تھا کہ صنعتیں بحران کا شکار ہیں، اور گیس نہیں ملی رہی، اگر ہمیں گیس نہیں ملی تو شہر بھر میں احتجاج کریں گے، اور برامدات روک دیں گے، اگر پھر بھی ہمارے مطالبات نہ مانے گئے تو ملک گیر احتجاج کریں گے، جب کہ دسمبر کے پہلے ہفتے میں انڈسٹریز بند کردیں گے۔
مقبول ترین

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔