صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت کم ہوگئی

گزشتہ روزعالمی و مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی ہوئی تھی
شائع 25 اکتوبر 2023 03:30pm
تصویر: روئٹرز/ فائل
تصویر: روئٹرز/ فائل

صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔

سونے کی قیمت میں 750 روپے کی کمی ہوگئی، جس کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 8 ہزار 450 روپے پر پہنچ گیا ہے۔

مارکیٹ میں 10 گرام سونے کی قیمت میں 643 روپے کی کمی سے ایک لاکھ 78 ہزار 712 روپے ہوگئی ہے۔