استحکام پاکستان پارٹی کا عون چوہدری کو شوکاز نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ

آئی پی پی رہنما عون چوہدری کو نواز شریف سے ملاقات مہنگی پڑگئی
شائع 21 اکتوبر 2023 10:04pm

استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کے رہنما عون چوہدری کی مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف سے ایئر پورٹ پر ملاقات کے بعد پارٹی نے عون چوہدری کو شوکاز نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

عون چوہدری کے نواز شریف سے لاہور ایئرپورٹ پر ملنے پر استحکام پاکستان پارٹی کا مؤقف سامنے آگیا۔

ترجمان آئی پی پی کے مطابق استحکام پاکستان پارٹی نے عون چوہدری سے تحریری وضاحت طلب کرلی، عون چوہدری کی نواز شریف سے ملاقات کا پارٹی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

ترجمان استحکام پاکستان پارٹی نے کہا کہ اگر عون چوہدری ذاتی حیثیت میں گئے ہیں تو اس کی فوری وضاحت کریں، عون چوہدری کو شوکاز نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مزید پڑھیں

ضبط سے کام لیا، جلسے میں کوئی ایسی بات نہیں کی جو مجھے نہیں کرنا چاہیے، نواز شریف

مریم نواز کا ’’ن‘‘ سے ’’ش‘‘ نکالنے والوں کو کرارا جواب

نواز شریف نے جب جب ملک کی تقدیر کی بدلی تو اقتدار سے الگ کردیا گیا، شہباز شریف

PMLN

Nawaz Sharif

lahore

IPPs

Aun Chaudhry

Istehkam i Pakistan Party (IPP)

ISTEHKAM E PAKISTAN PARTY (IPP)

nawaz sharif returns 2023