ملک بھر کے پاسپورٹ دفاتر کے سسٹم میں اچانک فنی خرابی کے باعث کام رک گیا

درخواست گزاروں کے کوائف اپ لوڈ نہیں ہوسکے
شائع 04 اکتوبر 2023 12:32pm
تصویر/فائل
تصویر/فائل

ملک بھر کے پاسپورٹ دفاتر کے سسٹم میں اچانک فنی خرابی کے باعث کام رک گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نادرا کے پاسپورٹ آفس سے منسلک نظام میں فنی خرابی ہوئی ہے، جس وجہ سے پاسپورٹ درخواست گزاروں کے کوائف اپ لوڈ نہیں ہوسکے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ ملک کے تمام بڑے پاسپورٹ دفاترمیں 2 گھنٹے سے زائد کام رکا رہا۔

پاکستان