عمران کی توہین الیکشن کمیشن کی کارروائی کیخلاف درخواستیں سماعت کیلئے مقرر

جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں لاہور ہائیکورٹ کا تین رکنی فل بینچ تشکیل
شائع 30 ستمبر 2023 11:50am
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان توہین الیکشن کمیشن کی کارروائی کے خلاف درخواستیں سماعت کے لئے مقرر کردی گئیں۔

چیئرمین تحریک انصاف کی درخواستوں پر سماعت کے لئے لاہور ہائی کورٹ کی جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں تین رکنی فل بینچ تشکیل دے دیا گیا۔

لاہور ہائی کورٹ کے فل بینچ میں جسٹس شہرام سرور چوہدری اور جسٹس اسجد جاوید گھرال بھی شامل ہیں، فل بینچ 4 اکتوبر کو درخواستوں پر سماعت کرے گا۔

واضح رہے کہ عمران خان نے توہین الیکشن کمیشن کیس کی کارروائی کو چیلنج کیا تھا جس کے بعد لاہور ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کو حتمی فیصلہ کرنے سے روک دیا تھا۔

pti

imran khan

Lahore High Court

Contempt Election Commission Case