گجرات میں پولیس کانسٹیبل کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا

کانسٹیبل کو زمین کے تنازع پر قتل کیا گیا، ڈی پی او گجرات
شائع 14 ستمبر 2023 08:45am

گجرات میں پولیس کانسٹیبل کو فائرنگ کر کے گھر کی دہلیز پر قتل کیا گیا ہے۔

فائرنگ کے واقعے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکار کی شناخت کانسٹیبل بابر شہزاد کے نام سے ہوئی ہے۔

فائرنگ کا واقعہ تھانہ انڈسٹریل اسٹیٹ کی حدود میں پیش آیا ۔

ڈی پی او کے مطابق کانسٹیبل کو زمین کے تنازع پر قتل کیا گیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ کچھ عرصہ سے کانسٹیبل کا اپنے چچا امتیاز کیساتھ زمینی تنازعہ چل رہا تھا۔

Gujrat

Punjab police