صدارتی مدت کے خاتمے سے پہلے صدر علوی کی سابق وفاقی وزیر سے معنی خیز خفیہ ملاقات

ایوان صدر نے ملاقات کو خفیہ رکھا اور اس کی کوئی باضابطہ خبر جاری نہیں کی۔
شائع 07 ستمبر 2023 11:55pm

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے سابق وفاقی وزیرمحمد علی درانی کی آف دی ریکارڈ ملاقات کی ہے، ایوان صدر میں دونوں شخصیات کی ملاقات 45 منٹ تک جاری رہی۔

ذرائع کے مطابق محمد علی درانی کی صدرعارف علوی سے جمعرات کی دوپہر ملاقات ہوئی، محمد علی درانی دوپہر 12 بج کر 40 منٹ پر ایوان صدر آئے اور 2 بج کر 10 منٹ پر باہر نکلے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایوان صدر نے ملاقات کو خفیہ رکھا اور اس کی کوئی باضابطہ خبر جاری نہیں کی۔

صدر عارف علوی کی مدت صدارت کے خاتمے سے پہلے آف دی ریکارڈ ملاقات معنی خیز ہے۔

President Arif Alvi

Secret Meeting

Muhammad Ali Durrani