مسلمان کتب فروش پر بھارتی خواتین نے تھپڑوں کی بارش کر دی

واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی
شائع 06 ستمبر 2023 10:23am
اسکرین گریب
اسکرین گریب

بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں ہندو انتہا پسند خواتین نے کتب فروش پر تھپڑوں کی بارش کردی، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر متحرک رہنے والے اشوک سوین نے ویڈیو شئیر کرتے ہوئے کیپشن میں کھا کہ انتہا پسند خواتین نے مسلمان کتب فروش پر بے دردری کے ساتھ تشدد کیا۔

اشوک سوین کے مطابق خواتین نے الزام عائد کیا کہ کتب فروش کتابوں کی ہوم ڈیلیوری کے لیے گاہک سے گھر کا پتہ پوچھتا ہے۔

انہوں نے اسےمسلمانوں پر ’تشدد کرنے کے لیے ایک نئے بہانے کی ایجاد‘ قراردیا۔

BJP

ٰIndia