پی ٹی آئی کے اراکین اسمبلی کی جلد ایم کیو ایم پاکستان میں شمولیت متوقع
بلاول غفار، رابعہ اظفر، محمد علی عزیز کی ایم کیو ایم پاکستان میں شمولیت کا امکان
پاکستان تحریک انصاف کے متعدد اراکین اسمبلی کی جلد ایم کیوایم پاکستان میں شمولیت متوقع ہے۔
پی ٹی آئی کے منحرف رہنماؤں نے ایم کیو ایم سے رابطے تیز کردیے۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے متعدد اراکین اسمبلی جلد ایم کیو ایم میں شمولیت اختیار کریں گے۔
ذرائع نے دعویٰ کیا کہ بلاول غفار، رابعہ اظفر، محمد علی عزیز کی ایم کیو ایم پاکستان میں شمولیت متوقع ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں پی ٹی آئی اراکین نے ایم کیو ایم کی اپوزیشن لیڈر رعنا انصار کو ووٹ دیا تھا۔ جس کے بعد تحریک انصاف نے 8 اراکین صوبائی اسمبلی کی پارٹی رکنیت ختم کری تھی۔
مقبول ترین














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔