کراچی کا موسم کیسا رہے گا، محکمہ موسمیات نے بتا دیا
محکمہ موسمیات نے شہر قائد کے موسم سے متعلق پیشگوئی کردی۔
ایک بیان میں محکمہ موسمیات نے کہا کہ کراچی میں مطلع ابرآلود ، ٹھنڈی ہوا کے باعث موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج شہر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30 سینٹی گریڈ جب کہ کم از کم درجہ حرارت 27 سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
محکمہ موسمیات کی آج سے ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم رہنے کی پیش گوئی
اس کے علاوہ موسم کی صوتحال بتانے والے ادارے نے شہر قائد کے مختلف علاقوں میں آج ہلکی بوندا باندی ہونے کی پیشگوئی کی ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹے کے دوران شہر میں تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے، ہوا کی رفتار 35 سے 40 کلو میٹر فی گھنٹہ تک جا سکتی ہے۔
Aaj English














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔