خیبرپختونخوا بار کونسل کا وکیل کے قتل کیخلاف ہڑتال کا اعلان

وکلاء کا اسد اللہ کے قاتلوں کو فوری گرفتار کرنے کا مطالبہ
شائع 12 جون 2023 09:37am
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

پشاور: خیبر پختونخوا بار کونسل نے وکیل اسد اللہ کے قتل کے خلاف ہڑتال کا اعلان کردیا۔

بار کونسل کا عدالتی کارروائی سے بھی بائیکاٹ کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا کہ وکلاء آج پشاور کے علاوہ خیبر اور نوشہرہ کی عدالتوں میں پیش نہیں ہوں گے۔

وکلاء نے اسد اللہ ایڈووکیٹ کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور ان قاتلوں کو فوری طور پر گرفتار کرکے سخت سے سخت سزا دینے کا مطالبہ کردیا۔

واضح رہے کہ اسد اللہ ایڈووکیٹ کو گزشتہ روز ذاتی دشمنی پر قتل کیا گیا تھا۔

KPK

peshawar

KP bar Council