محکمہ موسمیات نے مون سون سے متعلق بڑی پیشگوئی کردی

مون سون کے دوران معمول یا معمول سے کم بارشیں متوقع ہیں
شائع 06 جون 2023 01:37pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

محکمہ موسمیات نے جون، جولائی اور اگست 2023 کی آؤٹ لک رپورٹ جاری کردی۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان کے پیشتر مقامات پر جولائی سے مون سون کا امکان ہے، مون سون کا سلسلہ ستمبر تک جاری رہے گا اور اس دوران معمول یا معمول سے کم بارشیں متوقع ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شمالی علاقوں میں معمول سے تھوڑی زیادہ بارشیں متوقع ہیں جب کہ مون سون کے دوران درجہ حرارت معمول یا معمول سے زیادہ ہونے کا امکان ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ موسلادھار بارشوں کے باعث اربن، فلیش فلڈنگ اور گلیشیرز پگھلنے سے دریاوں میں پانی کے بہاؤ میں اضافہ ہوسکتا ہے۔

پاکستان

Rain

moon soon

Pakistan Meteorological Department